تین ہفتوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1050 روپے کا اضافہ

تین ہفتوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1050 روپے کا اضافہ
کیپشن: تین ہفتوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1050 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بیورو آف شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1050 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بنوں میں آٹا 1050 روپے، پشاور اور لاڑکانہ میں 900 روپے، سکھر میں 840 روپے، لاہور میں 830 روپے، ملتان میں 826 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 817 روپے، اسلام آباد میں 800 روپے، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 740 روپے مہنگا ہو گیا۔

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بہاولپور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 866 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News