(ویب ڈیسک) شادی جیسے اہم اور نازک معاملے میں تاخیر ہونا آج کل کے دور میں ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔ بہت سے نوجوان اور ان کے والدین اس حوالے سے پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔ روحانی ماہرین اور اسلامی اسکالرز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے رجوع اور صبر کے ساتھ ساتھ کچھ مخصوص قرآنی دعائیں اور وظائف اپنانا اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن جیسے معتبر اسلامی ادارے کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک سوال کے جواب میں علماء کرام نے جلد نکاح کے خواہشمند افراد کے لیے مندرجہ ذیل وظیفہ تجویز کیا ہے.
1۔ نماز ِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ’’یَالَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل4 /251، ط: مکتبہ لدھیانوی)
2۔ نیز نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے، چالیس دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیے:
’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“.
(سورة الطلاق 2۔3 پارہ 28)
3۔{ رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد رکھیے۔
(سورة القصص 24 ،پارہ 20 )
4۔ صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورۃ واقعہ اور سورۃ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔
(سورۃ الواقعۃ ،پارہ 27،سورۃ الطارق پارہ 30)
اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔