ایران کیخلاف امریکی فتح کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، صدر ٹرمپ

ایران کیخلاف امریکی فتح کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران کیخلاف امریکی فتح کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد امریکا میں پٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی گیلن تک آ جائے گی، جبکہ بعد ازاں یہ 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں کمی تیزی سے ہوگی۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 34 سینٹ (0.35 فیصد) اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.15 ڈالر (1.26 فیصد) اضافے کے بعد 92.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

Watch Live Public News