وزیر اعظم سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات،خطے میں کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

وزیر اعظم سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات،خطے میں کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف  سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے ملاقات کی ، اس دوران دونوں نےکشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے ملاقات کی۔جس میں ثالثی کی کاوشوں کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ مستحکم علاقائی امن کے حصول کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں جاری علاقائی تنازعے میں ہونے والی جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار  کیا گیا اور تمام فریقین پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا گیا۔

قومی قیادت نے فریقین کی جانب سے تحمل کے مظاہرے کو سراہا ۔پر امن معاہدے کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ  کیا گیا۔

وزیراعظم نے تنازعے میں قیام امن کے لئے کوششیں کرنے والے تمام ممالک کی قیادت کو سراہا۔انہوں نے مذاکرات کے لئے اسلام آباد آنے والے تمام وفود کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Watch Live Public News