بابر اعظم T20 کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

بابر اعظم T20 کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے T20 کرکٹ کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔بابراعظم نے 338 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کےکرس گیل نے 345 اننگز میں تیز ترین 12 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں جبکہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں ۔اس سے پہلے سابق کرکٹ شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں ۔

Watch Live Public News