الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
کیپشن: الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی، جو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز 19 دسمبر کو کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس جاری کریں گے، جبکہ 22 سے 27 دسمبر تک امیدوار اپنے کاغذات جمع کروا سکیں گے۔

انتخابی شیڈول کی تفصیلات:

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر 2025 تا 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔اعتراضات پراپیلیں دائر کرنے کا وقت 5 تا 8 جنوری 2026 ہوگا۔جبکہ اپیلوں پر فیصلے ٹربیونلز 9 تا 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت 16 جنوری 2026 کو کی جائے گی۔انتخابی نشانات بھی 16 جنوری کو ہی الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج 16 تا 19 فروری مرتب کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابی عمل کے لیے تمام انتظامات شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News