رزلٹ میں مزید تاخیر، چیف الیکشن کمشنر کی دی گئی ڈیڈ لائن نظرانداز

 رزلٹ میں مزید تاخیر، چیف الیکشن کمشنر کی دی گئی ڈیڈ لائن نظرانداز
کیپشن: Election Commission of Pakistan
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی آدھے گھنٹے کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگی،تاحال چار حلقوں کے نتائج کا ہی اعلان کیا جاسکا جن حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ان چاروں کا تعلق خیبر پختون خوا صوبائی اسمبلی سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 851 حلقوں کے نتائج موصول ہونا باقی ہیں،اب تک قومی اسمبلی کے کسی حلقے کے نتائج موصول نہیں ہو سکے، چیف الیکشن کمشنر نے آدھے گھنٹے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسروں کو نتائج کا اعلان جاری کرنے کا حکم جاری کیا تھا

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ اگلے آدھ گھنٹے میں تمام حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے جائیں گے، الیکشن کمیشن سے منسوب چلنے والے بیانات الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے،جن آر اوز نے نتائج جاری نہ کیے، ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو 8 حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں، جن میں پنجاب کے 3 اور کے پی کے 5 حلقے شامل ہیں۔

Watch Live Public News