آصف زرداری اور بلاول ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے

آصف زرداری اور بلاول ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے
کیپشن: آصف زرداری اور بلاول ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے

پبلک نیوز:سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جبکہ این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔

اس حوالے سے شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف اور اسحاق ڈار آج آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے، شہباز شریف آصف زرداری کو مشترکہ حکومت سازی کی دعوت دیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے حکومت بنانے کیلئے شہباز شریف کو آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے ملاقاتوں کو ٹاسک سونپا ہے۔

Watch Live Public News