ویب ڈیسک : دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی رینکنگ 2025سامنے آگئی ہے ، دنیا حیران، سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا واحدملک ، پاکستان کا نمبر جاننے کے بعد آپ بھی پریشان ہوجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی ہر سال ’ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس‘ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔ تاہم سنگاپور کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال بھی یہ پہلے نمبر پر تھا۔ لیکن اس بار سنگاپور واحد ملک ہے جو پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین بھی اس پوزیشن پر تھے۔
کسی ملک کے پاسپورٹ کی مضبوطی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ کتنے ممالک میں بغیر ویزا یا آمد پر ویزا کے سفر کر سکتا ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے 195 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ جاپان درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے جس کا پاسپورٹ 193 ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ تیسرے نمبر پر فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا اور اسپین ہیں جن کے پاسپورٹ سے کوئی 192 ممالک کا سفر کر سکتا ہے۔ آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، ناروے اور سویڈن چوتھے نمبر پر ہیں۔
سال 2024 میں بھارت کی درجہ بندی 85 ویں تھی، بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے 57 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ تاہم اس سال بھارت کی درجہ بندی بڑھ کر 80 ویں نمبر پر آ گئی ہے، اور اب 62 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔
پاکستان کا نمبر کون سا؟
2025 میں پاکستان کی رینکنگ نیچے آگئی ہے ۔ سال 2024 میں پاکستان 101 ویں نمبر پر تھا جب کہ اب 103 پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے 34 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
اگر پاسپورٹ کے بدترین رینکنگ کی بات کی جائے تو اس میں افغانستان کا نام آتا ہے۔ افغانستان کی رینکنگ 106ویں ہے۔ شام کا 105، عراق کا 104، یمن اور پاکستان کا نمبر 103 ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ صومالیہ، بنگلہ دیش اور شمالی کوریا سے بھی بدتر رہی ہے۔ صومالیہ کے پاسپورٹ کی رینکنگ 102، نیپال کا 101، لیبیا کا بنگلہ دیش 100 اور شمالی کوریا کا 99 واں ہے۔ شمالی کوریا کے پاسپورٹ کے ذریعے 99 ممالک کا بغیر کسی پیشگی ویزا کے دورہ کیا جا سکتا ہے۔