ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی رات گئے زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔
آزاد کشمیر میں وادی نیلم سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 159 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔