ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیاں: بنگلہ دیش کی بھارت کیلئے ویزاسروس معطل

ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیاں: بنگلہ دیش کی بھارت کیلئے ویزاسروس معطل
کیپشن: ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیاں: بنگلہ دیش کی بھارت کیلئے ویزاسروس معطل

ویب ڈیسک: بنگلادیش نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے لیے ویزا پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ویزا خدمات معطل کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش نے بھارت میں مزید تین اہم سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق کولکتہ میں قائم بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر تمام ویزا سہولیات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں جن مشنز میں سکیورٹی سے متعلق واقعات پیش آئے ہیں وہاں ویزا خدمات معطل کی گئی ہیں اور یہ فیصلہ مکمل طور پر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 22 دسمبر کو بنگلادیش نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن، تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی میں قائم ویزا سینٹر میں بھی ویزا اور قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

Watch Live Public News