حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: مہنگائی کی لپیٹ میں عوام کے لیے پھر ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 14 روپے 92 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے اضافہ کیا گیا ہے، اور اس کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب سکتی ہے۔

Watch Live Public News