پارلیمنٹ کی مشترکہ قانون و انصاف کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی منظوری دیدی

پارلیمنٹ کی مشترکہ قانون و انصاف کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   پارلیمنٹ کی مشترکہ قانون و انصاف کمیٹی نے وفاقی آیئنی عدالت کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری صدر مملکت کریں گے۔آئینی عدالت 7 ججز پر مشتمل ہو گی، آئین میں ترمیم منظور کرلی گئی ہیں ۔

آئینی ترمیم کے مطابق آئینی عدالت کا سربراہ باقی ججوں کی نامزدگی خود کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  قائمہ کمیٹی نے ججز کی ٹرانسفر کے حوالے سے آئینی ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔جو جج ٹرانسفر پر رضامند نہیں ہو گا اسے ریٹائرڈ تصور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ریٹائرڈ شدہ جج کو مراعات اور پنشن دی جائے گی۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ وقفے کے بعد مشترکہ کمیٹی آرٹیکل 243 میں ترامیم کا جائزہ لے گی۔

Watch Live Public News