کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا
کیپشن: کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے ہیں۔

بلومبرگ کے تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ ایک ارب 4 کروڑ ڈالر ہے۔ جو پاکستانی کرنسی میں 3 کھرب 93 ارب روپے سے زائد ہے۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو نے دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

40 سالہ اسٹار فٹبالر کی دولت میں اس وقت نمایاں اضافہ ہوا جب انہوں نے جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق، رونالڈو نے صرف 2002 اور 2023 کے درمیان تنخواہ کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زیادہ کمائے، جب کہ نائکی کے ساتھ ایک دہائی پر محیط اسپانسر شپ کے معاہدے نے انہیں ہر سال تقریباً 8 ملین ڈالر کمائے۔

اس کے علاوہ رونالڈو نے دیگر مشہور برانڈز کے اشتہارات سے 75 ملین سے زیادہ کمائے۔

2023 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے سعودی فٹ بال کلب النصر میں رونالڈو کی منتقلی نے انہیں فٹ بال کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنا دیا۔ ان کی سالانہ تنخواہ £177 ملین تھی۔

رونالڈو اب کھیلوں کی دنیا میں ارب پتی بننے والے چند کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جن میں مائیکل جارڈن، میجک جانسن، لیبرون جیمز، گولفر ٹائیگر ووڈز اور ٹینس اسٹار راجر فیڈرر شامل ہیں۔

Watch Live Public News