بھارتی فلمساز پرمعروف اداکارہ کی فحش ویڈیوز بنانے کا الزام، حوالات بند

بھارتی فلمساز پرمعروف اداکارہ کی فحش ویڈیوز بنانے کا الزام، حوالات بند

ویب ڈیسک:معروف اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور نامناسب ویڈیوز بنانے کےالزام میں کنڑا فلمساز ہیمنت کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس کے مطابق انہوں نے کنڑ فلمساز بی آئی ہیمنت کمار کو ایک ٹیلی ویژن اداکارہ کو اپنی فلم میں مرکزی کردار کا وعدہ کرنے کے بعد مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ ہیمنت کمار کو 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اسے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے، ہمنت کمار کے خلاف 29 سالہ اداکارہ نے 4 اکتوبر کو شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھا فلم ساز نے 2022 میں خود کو پروڈیوسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بتاتے ہوئے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی۔

  اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ 30 اپریل 2022 کو دونوں نے معاہدہ کیا، جس میں مجھے 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی بات ہوئی لیکن ہمنت کمار نے شوٹنگ بار بار ملتوی کی اور مجھے نامناسب کپڑے پہننے کے لیے مجبور کیا، اس دوران انہوں نے مجھ سے بدتمیزی کی اور مجھے نامناسب انداز میں چھوا ۔

اداکارہ نے بتایا کہ 23 اگست 2023 کو ہمنت کمار نے ممبئی میں فلم کی پروموشن کے لیے پریس کانفرنس رکھی، جہاں مجھے بھی بلایا گیا، جس کے بعد ڈنر کے دوران انہوں نے مجھے شراب پینے پر مجبور کیا۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ میرے انکار کرنے پر مجھے کولڈ ڈرنک منگوا کر دی گئی جس میں ہیمنت نے نشہ آور چیز ملائی تھی، ڈرنک پینے کے بعد میں بے ہوش ہوگئی۔

اداکارہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ہمنت کمار نے ان کی رضامندی کے بغیر نامناسب ویڈیوز بنائیں، جنہیں ایڈٹ کرکے انہیں بلیک میلنگ اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے فلم ساز کے خلاف سول کورٹ میں بھی درخواست دائر کی اور عدالت میں بھی انہیں ریلیف ملا لیکن فلم ساز نے انہیں بلیک میل کرنا جاری رکھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی شکایت پر پولیس نے فلم ساز کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں گرفتار کیا، ان پر جنسی ہراسانی، ھوکہ دہی، دھمکی اور عورت کی بے عزتی کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا جس کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

Watch Live Public News