ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس فروخت نہ ہوسکے

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس فروخت نہ ہوسکے
کیپشن: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس فروخت نہ ہوسکے

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے ٹکٹ ابھی تک فروخت نہ ہوسکے۔

کسی بھی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچوں کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو جاتی ہیں۔ تاہم اس بار ٹکٹوں کے فروخت نہ ہونے کی وجہ منتظمین کی جانب سے 'پیکیج سسٹم' کو متعارف کرانا بتایا جا رہا ہے۔

پچھلے ٹورنامنٹس میں شائقین صرف روایتی حریفوں کے میچوں کے ٹکٹ خرید سکتے تھے لیکن اس بار منتظمین نے یہ شرط لگا دی ہے کہ جو لوگ یہ میچ دیکھنا چاہتے ہیں وہ دوسرے میچوں کے ٹکٹس بھی خریدیں۔ اسے بنڈل پیکج کہتے ہیں۔

منتظمین کے اس اقدام کا مقصد دیگر میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت بھی ہے۔ واضح رہے کہ اس پیکیج میں سپر فور اور فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہیں۔

Watch Live Public News