اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ماہانہ 1125 ڈالرز اسکالر شپ ملے گا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ماہانہ 1125 ڈالرز اسکالر شپ ملے گا

ویب ڈیسک: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو لاس اینجلس اولمپکس   اسکالر شپ  دے دیا ،  پی او اے کے صدر عارف سعید نے آئی او سی اسکالر شپ ارشد ندیم کو دیا ۔

 پی او اے کے صدر  عارف سعید اور سیکریٹری خالد محمود پنجاب اسٹیڈیم اسکالر شپ دینے آئے، ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئین شپ کے لیے جاپان روانگی سے قبل آخری سیشن کیا۔

صدر عارف سعید  کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو تین سال تک 1125 ڈالرز ماہانہ اسکالر شپ ملے گا، ارشد ندیم کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مزید چھ ایتھلیٹس کو بھی اسکالر شپ ملے گا۔

عارف سعید  کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئین شپ کے لئے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات ہیں ، ارشد ندیم نیشنل ہیرو ہیں  ہم نے نہیں دیکھنا  کہ ان کی فیڈریشن معطل ہے۔

 آئی اوی سی چارٹر کے مطابق فیڈریشن کی خود مختاری کو برقرار رکھنا ہے ، متوازی فیڈریشنز کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ویٹ لفٹرز کو غلط طرف نہیں جانیں دیں گے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ۔

Watch Live Public News