(ویب ڈیسک )فارن آفس کے سینئر آفیسرعاصم افتخار کو نیا سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو سیکریٹری خارجہ کے عہدے سے ریٹائر ہوں گی، عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔
آمنہ بلوچ نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک سفارتی خدمات انجام دیں۔آمنہ بلوچ 11 ستمبر 2024 سے سیکریٹری خارجہ کے منصب پر فائز ہیں۔ آمنہ بلوچ ریٹائرمنٹ کے بعد ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
خیال رہے کہ نئے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب تعینات تھے۔