پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ 

(ویب ڈیسک ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر 2026 سے ہوگا۔

Watch Live Public News