چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد صرف شہباز شریف کو منتخب کرانا نہیں تھا بلکہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد انتخابی اصلاحات ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نےانٹرویومیں کہا کہ پاکستان کے مسائل صرف جمہوریت میں ہی حل ہوسکتے ہیں،ہماری جدوجہد کا مقصد جمہوری پاکستان کی جانب آگے بڑھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلےتین سالوں میں جمہوری نظام، آئین، انسانی حقوق اور میڈیاکی آزادی کو نقصان پہنچایاگیا۔ ہمارا پہلا اقدام ماضی میں کیےگئے غلط کو صحیح کرنا ہے جس کیلئے طویل راستہ طے کرنا ہے۔ صحافی کے سوال کیا آپ پاکستان کے آگلے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق کرینگے؟ پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے وزیر خارجہ بننے کی تصدیق نہیں کروں گا۔