ایرانی نائب صدر کی جنگ بندی معاہدے پرپاکستانی کاوشوں کی تعریف

ایرانی نائب صدر کی جنگ بندی معاہدے پرپاکستانی کاوشوں کی تعریف
کیپشن: ایرانی نائب صدر کی جنگ بندی معاہدے پرپاکستانی کاوشوں کی تعریف

ویب ڈیسک: ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے میں پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر شرکت کرے گا، تاہم امریکا کی پالیسیوں کے باعث بعض شکوک و شبہات بدستور موجود رہیں گے۔

محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران اسلام آباد مذاکرات میں مکمل اختیار کے ساتھ شریک ہوگا اور اس کا مقصد اپنی عسکری کامیابیوں کو سفارتی سطح پر مزید مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود دیرپا استحکام اور مضبوطی شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعلیمات کا نتیجہ ہے، اور یہ نظریاتی بنیاد طاقت کو محض شخصیات تک محدود نہیں رکھتی بلکہ اسے قومی امنگوں اور پائیدار نظامِ حکمرانی سے جوڑتی ہے۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ چالیس دنوں کے دوران ایران نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا اور قوم کے عزم نے نئے امکانات کو جنم دیا۔ ان کے بقول یہ محض عسکری کامیابی نہیں بلکہ اسٹریٹیجک سطح پر ایک اہم موڑ ہے جو علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے یہ سمجھا تھا کہ ایک اہم قیادت کے نقصان سے ایک دور کا خاتمہ ہو جائے گا، تاہم ایرانی قوم کے عزم نے سیاسی اور سیکیورٹی محاذوں پر اسے تاریخی شکست دی۔

اپنے بیان میں محمد رضا عارف نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو "سافٹ پاور" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی طاقت بھی ایران کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Watch Live Public News