(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی تیسرے ملک کے شہریوں کو ویزا فری داخلہ کی سہولت میسر نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا فری سفر داخلہ ایران اور امریکہ کے مندوبین اور صحافیوں کے لیے ہے، ویزا فری داخلے کی سہولت محض مذاکرات کے دورانیے تک محدود ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی تیسرے ملک کے شہریوں کو ویزا فری داخلہ کی سہولت میسر نہیں ہے۔
