ویب ڈیسک: زندہ قومیں اپنے مذہبی و قومی تہوار روایتی جوش خروش سے منایا کرتی ہیں۔
کسی بھی قوم کا سب سے مقدس دن اُس کی آزادی کا دن ہوتا ہے ، پاکستان 14 اگست 1947 میں دنیا کے نقشے پر اُبھرا ، سات دہائیوں میں کئی اُتار چڑھاؤ آئے مگر قوم نے جواں مردی سے حالات کا مقابلہ کیا۔
پاکستانی قوم ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہے۔ نغمے کے بول لہو کو گرما دینے والے ہیں، جیسا کہ “یوں بنا تھا پاکستان” نغمے میں تاریخی پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور شہدا کی قربانیوں کا ذکر ہے۔