محکمہ موسمیات کی بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سوات، اپر دیر، شانگلہ، کالام، مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ سمیت جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اضلاع میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ ہوا۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 41 جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Watch Live Public News