پنجاب میں اگلے سال جنوری کے آخر میں   بسنت منانے کا فیصلہ 

پنجاب میں اگلے سال جنوری کے آخر میں   بسنت منانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) میڈیا رپوٹس کے مطابق   پنجاب میں اگلے سال جنوری کے آخر میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے آئندہ برس بسنت فروری کی بجائے جنوری کے آخر میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اگلے سال   فروری میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگا ، جس کے پیش نظر بسنت اب جنوری کے آخری ایام میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری کا اعلان پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دے دی جائے گی جبکہ سیلابی صورتحال اور مون سون کے بعد بسنت کے حوالے سے باقاعدہ پیش رفت متوقع ہے۔

Watch Live Public News