دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اینڈرائیڈ فون کون سا؟ تازہ رپورٹ جاری

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اینڈرائیڈ فون کون سا؟ تازہ رپورٹ جاری
کیپشن: دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اینڈرائیڈ فون کون سا؟ تازہ رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: عالمی اسمارٹ فون منڈی کے تازہ اعداد و شمار نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اینڈرائیڈ فونز کی فروخت کا رجحان واضح کر دیا ہے۔ صنعت سے وابستہ تحقیقی اداروں کے مطابق اس عرصے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اینڈرائیڈ فون سیم سنگ گیلیکسی A16 5G رہا، جس نے دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل کی۔

درمیانی قیمت، 5G سہولت اور متوازن کارکردگی کی بدولت یہ فون صارفین کی پہلی پسند بنتا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب قیمت میں بہترین فیچرز کی دستیابی نے اسے عالمی سطح پر مضبوط مقابل ثابت کیا ہے۔

اگرچہ مجموعی فروخت کی فہرست میں پہلے سے چوتھے نمبر تک تمام مقامات ایپل نے حاصل کیے، تاہم سیم سنگ نے سال 2025 کے گزشتہ تین ماہ کے دوران ٹاپ 10 میں اپنی A سیریز کے 5 فونز شامل کروا کر نمایاں پوزیشن برقرار رکھی، جن میں گیلیکسی A16 5G بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بار حیران کن طور پر کوئی بھی مہنگا فلیگ شپ فون ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا، جو واضح کرتا ہے کہ صارفین اب زیادہ قیمت سے زیادہ قدر اور کارکردگی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News