(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی، مسلم لیگ نواز کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی۔
ذرائع کے مطابق قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہو گا۔حکومت کو مذاکرات کیلئے محمود اچکزئی سمیت سیاسی رفقاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا ہوگی۔