(ویب ڈیسک ) لاہور پولیس کی نااہلی نے نقاب ہوگئی۔62 مقدمات میں مطلوب اشتہاری نے تھانے پہنچ کر دوسروں پر مقدمہ درج کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق 62 مقدمات میں مطلوب اشتہاری محمد عمران تھانے پہنچ گیا، اشتہاری ملزم نے خود دوسروں پر مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس نے کریمنل ریکارڈ چیک کیے بغیر مقدمہ درج کر لیا۔اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے پہلے ریکارڈ چیک کرنا چاہیے۔
کیا لاہور پولیس کا سسٹم مجرموں کے لیے نرم ہے؟، قانون کی عملداری پر بڑا سوالیہ نشان۔ مجرم آزاد، عام شہری انصاف کے لیے پریشان ہیں۔