سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے پر آ گئی۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

Watch Live Public News