سونیا حسین کوعمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفر، اداکارہ نے کیا جواب دیا؟

سونیا حسین کوعمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفر، اداکارہ نے کیا جواب دیا؟
کیپشن: Sonya Hussyn film with Emraan Hashmi
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ایک سول کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر کم ہونے کی وجہ سے میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کی اس کے علاوہ کچھ پابندیاں میرے گھر والوں کی جانب سے بھی تھیں۔

اس کے علاوہ شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری تعلیم بھی جاری تھی تو اس لیے میں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر بالی ووڈ سے مجھے دو سے تین فلموں کی آفرز ہوچکی ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرنے سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد خان بہت اچھے منجھے ہوئے اداکار ہیں لیکن میں علی ظفر کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسند کروں گی۔

Watch Live Public News