(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ ایران کو کبھی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکیں گے، اور ہم یقیناً ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
یرانی صدرمسعود پزشکیان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ فضائی طاقت اور بمباری کے ذریعے کسی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ناممکن ہے۔ غزہ، اپنے محدود رقبے اور وسائل کے باوجود، تین سال کی مسلسل جنگ کے بعد بھی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح وہ ایران کو کبھی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکیں گے، اور ہم یقیناً ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ حال اور انتشار کا شکار ہے، ایرانی فوج کے بیشتر شعبے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، عملاً اب موجود نہیں رہے۔ انہیں مکمل شکست ہو چکی ہے۔ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔
ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے، ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا جو ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا تھا، لیکن اب انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔