اسرائیلی و امریکی سفیروں کواپنےممالک سے نکالیں،آبنائے ہرمز استعمال کرلیں،پاسداران انقلاب کا اعلان

اسرائیلی و امریکی سفیروں کواپنےممالک سے نکالیں،آبنائے ہرمز استعمال کرلیں،پاسداران انقلاب کا اعلان
کیپشن: اسرائیلی و امریکی سفیروں کواپنےممالک سے نکالیں،آبنائے ہرمز استعمال کرلیں،پاسداران انقلاب کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک نے اسرائیل اور امریکا کے سفیروں کو اپنےممالک سے نکال دیا ہے، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔

بیان کے مطابق ایسے ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز کے راستے گزرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا پھر کسی کے لیے نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ تجارتی جہازوں کی حفاظت کرے گی۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ تجارتی جہازوں کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرے گی تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی جنگی جہاز تعینات کر کے دکھائیں۔

Watch Live Public News