آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا، ویسٹ انڈیز کرکٹرز کی کمرشل پروازوں سے روانگی

آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا، ویسٹ انڈیز کرکٹرز کی کمرشل پروازوں سے روانگی

(ویب ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز اپنے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے خود میدان میں آگیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹرز ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد 9 دن سے بھارت میں پھنسے ہوئے تھے، آئی سی سی ایونٹس کیلئے پلیئرز کے تمام سفری انتظامات آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے پلیئِرز کو لے جانیوالی چارٹرڈ فلائٹ مسلسل تاخیر کا شکار رہی،مسلسل تاخیر کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو شدید تناو کا سامنا تھا۔

سی ڈبلیو آئی کے مطابق   کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا کہ اب ہم چارٹرڈ فلائٹ کا مزید انتظار نہیں کریں گے،کھلاڑیوں کی کمرشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپسی کیلئے کوششیں کی گئی ہے،کچھ کھلاڑی اب بھارت سے روانہ ہوگئے ہیں، کچھ منگل اور کچھ بدھ کو روانہ ہوں گے۔

Watch Live Public News