(ویب ڈیسک ) دبئی ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہےجس کا مقصد سیکیورٹی چیکنگ کا معیار مزید سخت کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دبئی ایئر پورٹ سیکیورٹی میں نیا نیشنل انسپکٹر نظام متعارف کرایا گیا ہے۔اس حوالے سے دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت تمام معائنے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق کیے جائیں گے۔ نیا نظام سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی میں مدد دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ایئر پورٹ سیکیورٹی کیلئے اماراتی نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی، سیکیورٹی نظام کو مزید منظم اور جدید بنایا جا رہا ہے۔
دبئی حکام کافی پر امید ہیں کہ دبئی ایئر پورٹ پر نگرانی اور معائنے کا نظام مزید بہتر ہوگا۔