لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی 14 روز کی چھٹی منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار چھٹی پر چلے گئے، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے چودہ دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی۔ آئی جی پنجاب کی 14 روز کی چھٹی منظور کر لی گئی، آئی جی پنجاب آج سے چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان پر قالانہ حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے تھے۔ صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔