ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں سردی برقرار رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں سردی برقرار رہنے کا امکان
کیپشن: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں سردی برقرار رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے بدستور اسموگ اور ہلکی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں خشک اور قدرے سرد موسم برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اکثر علاقے بھی سرد اور خشک موسم کا سامنا کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ رہا، البتہ پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی اسموگ دیکھی گئی۔

Watch Live Public News