علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری میں ٹال مٹول کی اندرونی کہانی

علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری میں ٹال مٹول کی اندرونی کہانی
کیپشن: علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری میں ٹال مٹول کی اندرونی کہانی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفی میں ٹال مٹول کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق استعفیٰ موصول ہونے کے باوجود گورنر کے پی استعفیٰ ملنے سے انکاری ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کے کہنے پر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کررہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے گزشتہ شب گورنر سے ہنگامی ملاقات کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر نے گورنر کو قائل کیا کہ اگر استعفیٰ فوری منظور ہوا تو اپوزیشن کو وقت نہیں ملے گا۔ گورنر کو قائل کیا گیا کہ اپوزیشن کی گیم بنانے تک استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔ 

اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس کل وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا تھا۔ اپوزیشن اجلاس کے بعد گورنر کو استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا سگنل دیا جائے گا۔ 

Watch Live Public News