لاہور (پبلک نیوز) زندہ دلوں کے شہر میں رہنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ شہر لاہور پولیو فری قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کا پانچواں پولیو کا ماحولیاتی نمونہ بھی منفی ہو گیا۔ اس سے قبل چار نمونہ جات پہلے ہی منفی ہو چکے تھے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ لاہور شہر ڈاکٹروں اور پولیو ورکرزکی محنت اور والدین کے تعاون کی بدولت بہتر ہوا ہے۔ مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے انتظامی افسران نے بھی بھرپور کام کیا ہے۔ ہم سب نے ملکر اس کو پولیو فری ہی رکھنا ہے۔ آئیں عزم کریں کہ اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلانے ہیں۔