لاہور: مزدا ٹرک اور چنگچی رکشہ کے درمیان تصادم ، 3 افراد جاں بحق

لاہور: مزدا ٹرک اور چنگچی رکشہ کے درمیان تصادم ، 3 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک )   مزدا ٹرک  کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر ، افسوسناک واقعہ میں  3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور کے علاقہ سندر میں مزدا ٹرک اور چنگچی رکشہ کے درمیان تصادم ہوا ہے۔تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔افسوسناک حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ   چنگچی رکشہ میں 5 افراد سوار تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

Watch Live Public News