ویب ڈیسک: جنوبی کوریا میں ایک اسکول ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ڈائجیون میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اسکول ٹیچر نے 8 سالہ طالبہ کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 8 سالہ بچی اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد نجی آرٹ کی کلاس لینے کے لیے وہیں ٹھہری تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکول کے عملے کے ایک رکن نے بتایاکہ بچی کےوالدین اسے آرٹ کی کلاس میں نہیں ڈھونڈ سکے، جس کے بعد والدین نے بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔
رپورٹ کے مطابق بچی کی دادی نے شام 6 بچے اپنی پوتی کو ڈھونڈ نکالا۔
پولیس کو تحقیقات کے دوران تاحال حملے کا مقصد معلوم نہیں چل سکا جبکہ استاد اور متاثرہ کے درمیان کوئی ذاتی تعلق بھی نہیں پایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جو خودساختہ زخموں کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے۔