حملے کی صورت میں ایران  اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، ایران کی وارننگ

حملے کی صورت میں ایران  اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، ایران کی وارننگ

(ویب ڈیسک) ایران نے امریکا کے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

اس حوالے سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور کہاکہ اگر امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ایران جوابی کارروائی میں اسرائیل اور خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں اگر لوگوں کو قتل کیاگیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔

ایران کی صورتِ حال پر نظر ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ بُرا سلوک کیا اور آج انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔

Watch Live Public News