انڈونیشیا نے ای آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ پر پابندی عائد کردی

انڈونیشیا نے ای آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ پر پابندی عائد کردی

(ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کی جانب سے فحش مواد کی اشاعت کے خدشات کے پیش نظر اے آئی چیٹ بوٹ گروک کی سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انڈونیشیا کی حکومت نے ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے انڈونیشیا کی  وارزت مواصلات کا کہنا ہے اس اقدام کی وجہ پلیٹ فارم پراے آئی کی مدد سے فحش مواد کی تیاری اور پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

بیان میں کہا کہ وزارت نے اس معاملے پر بات کرنے کیلئے ایکس حکام کو بھی طلب کیا، انڈونیشیا میں آن لائن فحش مواد کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔

یہ بات یاد رہے کہ انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے اور یہاں آن لائن فحش مواد پر سخت قوانین ہیں ۔جس کی وجہ سے حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اے آئی چیٹ بوٹ گروپ پر پابندی عائد کردی ہے۔

Watch Live Public News