ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کی قومی فٹبال ٹیم اور میملوڈی سن ڈاؤنز کے مڈفیلڈر جےڈن ایڈمز 25 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جےڈن ایڈمز نے حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو کیا تھا، جہاں انہوں نے گروپ مرحلے کے تینوں میچ کھیلے، جبکہ راؤنڈ آف 32 میں کینیڈا کے خلاف مقابلے میں وہ متبادل کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
ان کے انتقال کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی ہے، تاہم کلب اور اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال موت کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
فٹبالر کے سرپرست برینڈائن جانسن نے کہا کہ دو روز قبل جےڈن ایڈمز سے بات ہوئی تھی اور وہ نئے سیزن اور افریقا کپ آف نیشنز میں ٹائٹل کے دفاع کے حوالے سے پُرامید اور پُرجوش تھے۔
جےڈن ایڈمز کے انتقال پر جنوبی افریقا بھر میں شائقین، ساتھی کھلاڑیوں اور فٹبال شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔