(ویب ڈیسک )امریکا کے معروف مصنف شان کنگ اور ان کی بیوی نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا ہے۔
پیر کو انسٹاگرام پر امریکا میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی مسلم اسکالر امام عمر سلیمان شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں ۔
44 سالہ شان ناصر ایک لکھاری بلکہ نسل پرستی کے خلاف بھی آواز اُٹھاتے آئے ہیں، اور ڈیمو کریٹک پارٹی سے وابستہ ہیں ۔
2017 میں شان کنگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میں تقریباَ 15 سال تک ایک عسائی پادری تھا۔
واضح رہے کہ 25 دسمبر کو انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بولنے پر ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق اور وقار کی وکالت کرنے پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز والے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔