ایران نے امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا

ایران نے امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا
کیپشن: ایران نے امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا

ویب ڈیسک: ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکتا۔ وزیر کھیل کے مطابق، امریکا کی جانب سے اسرائیل پر حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد یہ وقت عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے مناسب نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت نے ہمارے لیڈر کو قتل کیا، ہمارے بچے محفوظ نہیں ہیں اور موجودہ حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت ممکن نہیں۔

Watch Live Public News