ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر ہرون گلوبل رچ لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی دولت 1.3 ارب ڈالر (تقریباً 10,800 کروڑ روپے) بتائی گئی ہے، جس کی بنیاد 15 جنوری تک کے اعداد و شمار ہیں۔
ہرون گلوبل رچ لسٹ کے مطابق شاہ رخ خان بالی ووڈ کے امیر ترین اداکار ہیں، تاہم اس سال ان کی دولت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
فہرست میں بھارت کے 308 ارب پتی افراد شامل ہیں، جو تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ چین اور امریکا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر عالمی شخصیات میں جے زی، ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ، مائیکل جارڈن اور ٹائیگر ووڈز بھی شامل ہیں۔
بالی ووڈ سے نامت ملہوترا بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جبکہ بھارت کے دیگر امیر افراد میں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی شامل ہیں۔
شاہ رخ خان جلد اپنی نئی فلم کنگ میں نظر آئیں گے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی پہلی بار سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔