ویب ڈیسک: حج سکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ہے، جو ایمبولینس میں چھپ کر چار رہائشیوں کو بغیر پرمٹ مکہ لانے کی کوشش کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حج کے سخت ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب، ایک مصری شہری کو سوشل میڈیا پر جعلی حج پرمٹ کا اشتہار دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حج جیسے مقدس فریضے میں کسی بھی قسم کی جعل سازی یا ضابطہ شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انتظامیہ کی وارننگ:
حج سکیورٹی فورسز نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے (پرمٹ) کے حج کے لیے مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔