انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کل  سے ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونگے

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کل  سے ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونگے

(ویب ڈیسک ) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات کل سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی کل سے شیڈول کے مطابق شروع ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو تھیوری کے سالانہ امتحانات 2025 کل بروز پیر 12 مئی سے ڈیٹ شیٹ کے مطابق ریاضی ، بیالوجی، فائن آرٹس ( مارننگ سیکشن ) شیڈول کے مطابق ہوں گے، جبکہ ( شام کا سیکشن ) جس میں بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس اور آرٹ اینڈ ماڈل کی عملی ڈیزائننگ بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات اور میٹرک پریکٹیکل میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات رول نمبر سلپ کے مطابق اپنے سینٹرز میں ٹائم کے مطابق پہنچے ۔

ملتوی ہونے والے امتحانات انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News