ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 12 سالہ طالب علم گولی لگنے سے جاں بحق

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 12 سالہ طالب علم گولی لگنے سے جاں بحق
کیپشن: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 12 سالہ طالب علم گولی لگنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک: کالاشاہ کاکو کے علاقے رتہ گجراں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ طالب علم عبدالہادی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عبدالہادی اپنے گھر میں والد کے پسٹل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جو سیدھی اس کے جسم میں لگی۔ گولی کی آواز سن کر گھر میں کہرام مچ گیا، اہلِ خانہ نے بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے واقعے کو حادثاتی قرار دیا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

اہلِ خانہ کے مطابق عبدالہادی کو ویڈیوز بنانے کا شوق تھا اور وہ اسی دوران اپنے والد کا پسٹل استعمال کر رہا تھا جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

Watch Live Public News