(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کچہری میں مبینہ خود کش دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ و دیگر ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، حساس عمارتوں اور اہم شخصیات کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔بازاروں ، بس اسٹینڈز ریلوے اسٹیشن اور ایئر پورٹ کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
ادھر آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی۔جس میں عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کے بعد عدالتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔